نیا دن – نیا جذبہ – نئی زندگی

نیا دن – نیا جذبہ – نئی زندگی
ہر انسان سوچتا تو اچھا ہے . لیکن عمل سوچ کے برعکس کرتا ہے. ہر انسان کے لیے دنیا بھی جنت بن جائے اگر انسان
ایسا عمل کرنا شروع کر دے جیسا وہ سوچتا ہے- جیسا وہ چاہتا ہے – ہر دن ہمارے لیے ایک نیا موقع لے کر آتا ہے – نئی امید لے کر آتا ہے – ہر دن ہم اپنے ماضی کی غلطیوں سے مایوس ہونے کے بجانے ان غلطیوں سے سیکھ کر ، سبق حاصل کر کے اپنے آپکو ایک نئی اور مثبت زندگی میں ڈھال سکتے ہیں – لیکن ہم سستی کی بنا پر وہ سب حاصل کرنے سے محروم ہیں، جیسا ہم کرنا چاہتے ہیں . اگر ہم کو زندگی میں کامیاب بننا ہے تو ہم کو اپنے ساتھ خود سے ایگریمنٹ کرنا پڑے کا کہ اب کامیاب ہونا ہے-سستی سے دور رہنا ہے- خود سے وعدہ کرنا ہے آغاز کر کے کامیاب ہونے تک –
اس کے ساتھ ساتھ ہم کو کامیاب لوگوں سے ملنا ہے – کامیاب لوگوں اور ایک اچھی اور بڑی سوچ رکھنے والوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے – مایوس اور مایوسی پھیلانے والوں سے دور رہنا ہے – ہر روز کی الگ سے پلاننگ کرنی ہے – اسی پلاننگ سے دن گزرنا ہے اور رات کوسوچ کے سونا ہے کہ آج کا دن میری پلاننگ کے مطابق تھا ؟ . انسان اگر خود کامیاب ہونے کی ٹھان لے تو پھر وہ کامیاب ہو کر رہتا ہے- .کیوں کے کامیابی ہمارے اندر موجود طاقت کا نام ہے –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *