دل جیتنے کا ہنر گُر تو آپکے ہاتھ میں ہے

خوش اخلاقی اور خوش مزاجی

 کیا آپ سب کا دل جیتنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کیا آپ سب کا دل جیتنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ سب آپکو سراہیں اور آپکی خوبصورت شخصیت کے قائل ہو جائیں؟ اگرہاں، تو کیا آپ اسکا گُر جانتے ہیں؟ تو سنیے ! اس بہترین شخصیت کا سارا خلاصہ صرف دو خصوصیات میں ہے اور وہ دو خصوصیات خوش اخلاقی اور خوش مزاجی ہیں۔ دل جیتنے کا ہر ہنر بھی انہی دو خصوصیات کے مر ہونِ منت ہے۔ جب آپ خوش اخلاقی اور خوش مزاجی سے کسی سے پیش آتے ہیں تو پھر انسان چاہے کتنا ہی سخت مزاج یا روکھا پھیکا کیوں نہ ہو، آپ کی اچھائی اور آپکے شایستہ لہجے کا قائل ہو جاتا ہے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی وہ آپکے اچھے اندازِ گفتگو اور اخلاق سے متاثر ہو کر آپ سے بار بار بات کرنا چاہتا ہے۔ خوش اخلاقی اور خوش مزاجی ایسے عناصر ہیں کہ آپکے ہر کام میں آسانی پیدا کر دیتے ہیں۔ کیونکہ آپکو جس سے بھی واسطہ پڑے یا کوئی کام ہو وہ آپ کے انداز سے متاثر ہو کر آپ سے اچھے طرز سے پیش آتا ہے۔ خوش اخلاقی اور خوش مزاجی آپکی شخصیت میں ایک نکھار اور وقار پیدا کر دیتی ہیں۔ خوش اخلاق اور خوش مزاج انسان کے دشمن بھی کم سے کم ہوتے ہیں کیونکہ اسکا نرم اور دل کو بھا جانے والا رویہ اسے دوسروں کی نظر میں اعلیٰ اور عزت دار شخص بنا دیتا ہے لہٰذا اگر ایسے انسان کیساتھ کوئی برا کرتا بھی ہے تو خود ہی شرمندہ ہوتا ہے۔ خوش اخلاق اور خوش مزاج فرد لوگوں سے بہتر تعلقات بآسانی قائم کر سکتا ہے کیونکہ اپنے اندر یہ دو خصوصیات پیدا کر لینے کے بعد اسکے لئے کسی کا بھی دل جیتنا بہت سہل ہو جاتا ہے۔ جب خوش اخلاقی اور خوش مزاجی انسان کی فطرت کا ایک حصہ بن جاتی ہیں تو خود بخود اپنے اندر ایک عاجزی کی کیفیت محسوس کرنے لگتا ہے اور نتیجتاً سکون سے مالا مال ہو جاتا ہے۔ تو پھر کیاآپ اپنے اندر یہ جادوئی کشش پیدا نہ کرنا چاہیں گے؟ کیا آپ بھی خود کو ایسا انسان نہ بنانا چاہیں گے جو سب کا دل موہ لے؟ کیا آپ لوگوں کی نظروں میں اپنے لئے ستائش نہ دیکھنا چاہیں گے اور بہتر تعلقات بنانے کی کوشش کی کوشش نہ کرنا چاہیں گے؟ تو پھر دیر کیسی، گُر تو آپکے ہاتھ میں ہے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *