شعور کی بیداری درکار

آبادی میں اضافے سے کیا مسائل پیدا ہوتے ہیں؟ کیا آبادی میں اضافہ کسی ملک کی ترقی کا ضامن ہے؟بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو کیسے پایا جائے؟آبادی میں اضافہ کسی ملک کی ترقی کا ضامن ہو نہ ہو مگر یہ ملک کے مسائل میں اضافے کا سبب ضرور بنتا ہے، خاص طور میں اس صورت میں جبکہ ملک کے معاشی حالات بہتر نہ ہوں۔ان حالات میں کسی ملک کی آبادی میں اضافہ تعلیم، علاج، رہائش، خوراک، پوشاک ، بنیادی ضروریات اور دیگر مسائل کی جڑ ثابت ہوتا ہے۔ نتیجتاً دوسرے ممالک سے قرض لے کر ملک کو دباؤ کا شکار کردینے کی نوبت آ جاتی ہے۔ آبادی میں اضافہ صرف اس صورت میں ملک کی ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے جب ہر فرد کو زندگی کی ضروریات کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنی خدمات پیش کر سکے۔ مگر جب ایک انسان تعلیم ہی سے محروم رہے تو بجائے ترقی دینے کے وہ ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیلتا ہے۔ وزارتِ بہبودِ آبادی کا کردار اس ضمرے میں سب سے اہم ہے، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں تعلیم کی کمی اور جہالت کا دور دورہ ہو۔وہاں لوگ خاندان بڑھانے کی سوچ میں آبادی میں تیزی سے اضافہ کرنے کا موجب ہیں۔ایسے لوگوں میں شعور کی بیداری ایک ضروری عمل ہے۔کیا خدا تعالیٰ نے ہر انسان کو عقل سے نہیں نوازا؟کیا لوگ خود سے سوچنے سمجھنے اور غور کرنے کے قابل نہیں؟کیا آپ نہیں چاہتے کہ آپکا ملک ترقی کرے؟کیا آپ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی بجائے آبادی میں غیر ضروری اضافہ کر کے اس کیلئے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ شعور کی بیداری درکار ہے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *