کاروبار مشکل نہیں

بس تردد درکار ہے

کاروبار نوکری کیے مقابلے میں کیسے مشکل اور مختلفکاروبار نوکری کیے مقابلے میں کیسے مشکل اور مختلف ہے؟ ہمیں کاروبار شروع کیسے کرنا چاہیے؟ کاروبار کی کامیابی کے اہم پہلو   کیا ہیں؟ کاروبار کا معاملہ نوکری سے کافی مختلف ہے۔ جب آپ کسی کے ہاں ملازم ہوتے ہیں تو آپکو ایک مقررہ وقت کیلئے کام کرنا ہوتا ہے اور اسکے بعد آپ آزاد ہوتے ہیں۔ مگر کاروبار میں جہاں تنخواہ کی نسبت زیادہ فائدہ اور حاکمیت پن ہے وہیں یہ آپ سے آپکے وقت کا بہت بڑا حصہ بھی مانگتا ہے۔کاروبار کیلئے آپکو چوبیس گھنٹے ہی خیال رکھنا اور سوچنا پڑتا ہے۔ آپ بس موقعے کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ آپکو آپکا من پسند ہدف پورا کرنے کی کوئی راہ نظر آئے۔یہاں تک کہ آپ کسی محفل میں بھی جائیں تو اپنے مطلب کے لوگ تلاش کر کے ان سے تعلقات قائم کرتے ہیں اور معاہدہ کر آتے ہیں۔کاروبار کو منافع بخش اور کامیاب بنانے کیلئے یہ سب پاپڑ بیلنا ہی پڑتے ہیں۔محنت اور لگن دوسرے دو اہم اصول ہیں کاروبار کی کامیابی کیلئے۔ آپکا دماغ ہر وقت اپنے گاہک پر ہی لگا ہوتا ہے۔ کاروبار کیلئے اولین اہم چیز آئیڈیا یا خیال ہے۔ جب آپ خود قائل ہوں گے تب ہی کسی دوسرے کو بھی کر سکیں گے نا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی کسی کاروبار کو چھوٹا سمجھ کر جانے مت دیں۔ یاد رکھیں کہ جو چھوٹا کاروبا ر نہیں کر سکتا وہ کبھی بالواسطہ بڑا کاروبار نہیں کر سکتا۔ ہم ہمیشہ اسی سوچ میں کیوں رہتے ہیں کہ ہمیں ابتداء ہی کسی بڑے خیال اور کسی بڑے کاروبار سے کرنی ہے؟جب آپ کاروبار کو وقت ہی نہ دیں گے اور اسکے متعلق ہر وقت اپنے دماغ کو حاضر ہی نہ رکھیں گے تو ترقی کیسے کر پائیں گے؟ جب آپ ایک اچھا دماغ اور اچھے آئیڈیاز ہی نہ رکھتے ہوں تو پھر کاروبار میں ناکامی کی شکایت کیسی؟ کاروبار مشکل نہیں ، بس تردد درکار ہے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *